ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی: مرغ ملہ درگاہ مجاوروں کا وضاحتی بیان؛بھرے ہوئے بوکسوں کے اوپر ڈبوں کو وقف آفسر نے ہی رکھا ہے

چنتامنی: مرغ ملہ درگاہ مجاوروں کا وضاحتی بیان؛بھرے ہوئے بوکسوں کے اوپر ڈبوں کو وقف آفسر نے ہی رکھا ہے

Thu, 08 Sep 2016 15:19:38    S.O. News Service

چنتامنی:8 /ستمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)شہر چنتامنی سے نو کیلومیٹر دوری پر واقع معروف حضرت اماں جان باواجانؒ درگاہ کے مجاوروں نے آج ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روزآخبار میں درگاہ کے بوکسس بھر جانے کی خبر نشر کی گئی تھی اُس میں کہا گیا تھا کہ درگاہ کے بوکسس بھر جانے سے درگاہ کے مجاور اُن بوکسوں کے اوپر ڈبہ رکھیں ہوئے ہیں مجاوروں نے اس بات کو غلط قرار دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ان ڈبوں کے اوپر وقف کے افسرنے  ہی دوسرا ڈبہ رکھا ہے  اور وہ نئے رکھے گئے ڈبے بھی اب بھر چکے ہیں مجاوروں نے واضح کیا ہے کہ درگاہ میں جتنے بھی مجاور ہے اُن کا درگارہ میں رکھے گئے ڈبوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔


Share: